آغا صاحب یہ خمس کے پیسے امام بارگاہ میں لگ سکتے ہیں؟

خمس کے پیسوں میں سے جو مالِ سادات ہے وہ سید کا ہی حق ہے اسے کسی اور جگہ تصرف نہیں کر سکتے۔ جبکہ جو مالِ امام والا حصہ ہے، اسے اپنے مرجع تقلید کی اجازت سے جہاں خرچ کرنا چاہیں خرچ کر سکتے ہیں۔