اگر زرعی پیداوار (Agriculture) سے کس طرح خمس نکالا جائے گا؟ کیا فصل اٹھتے ہی خمس نکالا جائے یا ایک سال بعد ہونے والی بچت پر؟

اس کے لیے دو طریقے ہیں: (1) پہلا طریقہ؛ کوئی بھی مال آپ کے استعمال میں آ جاتا ہے تو اس مال کو استعمال میں آنے کے بعد ایک سال گزر جائے اور اس میں سے کچھ حصہ بچ جائے تو اس بچت پر خمس حساب کرے۔ یہ طریقہ تھوڑی مشکل ہے کیونکہ ہم اپنے پاس ہر روز، ہر ماہ کسی بھی وقت جو بھی مال تصرف میں آتا ہے تو ہر روز یا ہر ماہ کے حساب سے ہر مال کی الگ تاریخ معین کرنا پڑتا ہے، اس طرح کرنا مشکل کام ہے۔ (2) دوسرا طریقہ؛ یہ ہے کہ سال میں ایک خاص دن روزِ خمس کے عنوان سے معین کرے اور ہر سال اس مقررہ دن کو اپنے سالِ گزشتہ کی بچت کا حساب کرے اور اس کا پانچواں حصہ بطور خمس اپنے مال سے الگ کرے۔ پھر اگلے سال اس روز خمس کا حساب کرتے ہوئے پچھلے سال کے خمس ادا شدہ مال/رقم کو الگ کر کے بقیہ بچت پر خمس حساب کرے۔ جیسے اسلامی کیلینڈر کے حساب سے محرم کی پہلی تاریخ، یا عید الفطر۔، غرض ایک ایسا دن جسے یاد رکھنا زیادہ آسان ہو۔ پھر سال گزر کے وہ دن پہنچے تو اس دن اپنے سارے بچت کا حساب کرے۔ مثلا اگر عید الفطر کا دن روزِ خمس کے عنوان سے مقرر کرتا ہے تو اگلے سال عید الفطر کے دن حساب کرے گا اگر چہ جو بچت میں مال ہے وہ مال آپ کو ماہ رمضان میں عید چند دن پہلے ہی کیوں آپ کے استعمال میں نہ آیا ہو اس مال کی بچت پر بھی خمس واجب ہوگا۔