واجب حج کے اعمال کے اہم ترین دن کون سے ہیں جس میں پاک رہنا واجب ہے؟ چھ ذی الحج سے یا اس سے بھی پہلے سے؟ یا 8ذی الحج سے 13ذی الحج تک؟ اور ویسے یہ واجب تو نہیں ہوگا ناں ۔چونکہ اختیار میں نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو فریضہ تیمم ہوگا؟

حج تمتع کا دو حصہ ہے؛ ایک حصہ عمرہ تمتع جو پہلے انجام دیا جاتا ہے۔ عمرہ تمتع میں طواف اور طواف کی نماز کے لیے طہارت شرط ہے۔ دوسرا حصہ حج تمتع ہے۔ اس حج تمتع میں دو طواف اور دو نماز طواف کے لیے پاک اور طہارت کے ساتھ ہونا ضروری اور شرط ہے۔ دو طواف یعنی طواف زیارت یا طواف حج اور اس کی دو رکعت نماز اور طواف النسآء اور اس کی دو رکعت نماز۔ مختصر کہیں تو تین طواف اور ان تین طواف کے بعد پڑھی جانے والی دو دو رکعات نماز کی ادائیگی کے لیے طہارت کے ساتھ ہونا شرط ہے۔ ان کے چو امور کے علاوہ باقی کسی بھی عمل کے لیے طہارت شرط نہیں ہے۔