جب ہم فرض روزے رکھتے ہیں تو بغیر سحری کھائے اپنے وقت پہ روزہ شروع ہو جاتا ہے۔ یعنی سحری کھائے یا نہ کھائے اذان فجر کے ساتھ روزہ شروع ہو جاتا ہے اور وہ روزہ درست ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم سنتی روزہ رکھنا چاہیں تو اس میں کیا ہم بغیر سحری کھائے روزہ رکھ سکتے ہیں یا ان روزوں (سنتی روزوں) میں سحری کھانا واجب ہے؟

روزہ چاہے فرض ہو جیسے ماہ مبارک رمضان کے روزے یا مستحب دونوں میں سحری کھانا ضروری نہیں۔ سحری اس لیے کھاتے ہیں تاکہ دن کے اوقات میں انسان زیادہ کمزوری محسوس نہ کرے، اپنے معمول کے مطابق کام کر سکے، زیادہ بھوک و پیاس نہ لگے۔