آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا کہ ایک شیعہ لڑکی کی سنی لڑکے سے شادی ہوئی تھی۔ اور اب وہ ایک دوسرے سے جدا ہو چکے ہیں جبکہ لڑکے نے سنی طریقے سے طلاق دے دی ہے۔ کیا یہ طلاق کافی ہے یا شیعہ طریقے سے بھی طلاق لینی پڑے گی؟

چونکہ طلاق ایقاعات میں سے ہے اور اس میں لڑکی کا کوئی کردار شامل ہوتا۔ شوہر جو جاری کرتا ہے وہ واقع ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اس میں شیعہ طریقے سے بھی طلاق لینے کی ضرورت نہیں ہے، اگر شوہر نے سنی مسلک ککے مطابق طلاق دی ہے تو وہی طلاق صحیح ہے۔