میں اپنے گھر سے دور ملتان آیا ہوا ہوں ملازمت کی تلاش میں۔ ابھی ملازمیت نہیں ملی کہیں۔ تلاش کر رہا ہوں۔ ایک دو جگہوں پر انٹرویو دے دیے ہیں لیکن کنفرم ابھی تک نہیں ہوا۔ یہاں آئے ہوئے چھ سات دن ہوئے ہیں۔ تو کیا میں اپنی نماز قصر کر کے پڑھوں گا یا پوری ہوگی؟ قصر و تمام میں میرے لیے کیا حکم ہے؟

اگر آپ نے وہاں کم از کم دس دن رکنا ہے اور رکنے کا ارادہ کیا ہے تو آپ اپنی نماز تمام یعنی پوری پڑھیں اور اگر جب تک ملازمت ملنے کی یقین دہانی نہیں ہو جاتی یا ملازمت نہیں مل جاتی تب تک کسی بھی وقت کسی بھی دن وہاں سے چلے جانے کا ارادہ ہے یعنی دس دن تک وہاں مقیم ہونے کا یقین نہیں ہے یا ارادہ نہیں کیا تو آپ کی نماز قصر ہوگی اور یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا جب اسی طرح بے یقینی حالت میں ایک ماہ تک آپ وہاں رہے تو پھر ایک ماہ مکمل ہونے کے دوسرے دن اگر چہ ایک وقت کی نماز ہی کیوں وہاں نہ پڑھے، تمام پڑھیں گے۔