پہلے رہبر معظم کے مقلد ہوں پھر تقلید تبدیل کرنا چاہیں اور سیستانی صاحب کی کرنا چاہیں تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے یہ چار مجتہدین برابر ہیں یعنی اعلم ہیں اگر ان کی تقلید کی ہو تو عدول نہیں ہو سکتا؛ آیۃ اللہ العظمی سیستانی (مد ظلہ) آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای (مدظلہ) آیۃ اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی (مدظلہ) آیۃ اللہ العظمی وحید خراسانی (مدظلہ)

بغیر کسی خاص وجہ کے تقلید بدلنا درست نہیں ہے۔ اگر جس کی تقلید کرنا چاہیں وہ موجودہ (جس کی تقلید پہلے کررہے تھے) سے اعلم ہے تو اس کی تقلید کرنا اور اس کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔ لیکن اگر اعلم ہونا ثابت نہیں ہے یا دونوں برابر ہیں تو اس صورت میں کسی ایک کی تقلید اختیار کر سکتے ہیں۔ لیکن بغیر کسی خاص وجہ کے درست نہیں ہے۔