اپنی نفسیاتی خواہشات کی وجہ سے شہوت بہت زور کرتی ہے اس سے بچنے کا کیا طریقہ کار ہے؟ کوئی حل بتا ئیے گا

اگر شادی شدہ نہیں ہے تو پھر شادی کریں۔ اور اگر کوئی اور مجبوری ہے تو صبح کی نماز کے بعد سورہ یٰسین، ظہر کی نماز کےبعد سورہ رحمٰن اور عشاء کی نماز کے بعد سورہ واقعہ کی تلاوت کیا کریں۔