فطرانہ اپنے گھر جو مہمان آئے ان کا لگتا ہے یا باہر اگر کسی کو کھلائیں اس پر بھی لگتا ہے؟

اس مہمان کا فطرہ جو عیدالفطر کی رات غروب سے پہلے میزبان کے یہاں آئے اور اس کا نان خور (اگرچہ وقتی طور پر ہو) شمار ہو، میزبان پر واجب ہے مثلاً وہ مہمان ہے جو غروب آفتاب سے پہلے میزبان کے یہاں آیا ہو اور رات بھی اسی کے گھر میں رہا ہو اور میزبان نے اس کے لیے ضروری سہولتوں کو مہیّا کیا ہو اور اس کے خرچ کا ذمہ دار ہو گرچہ مہمان نے کچھ نہ کھایا ہو یا اپنے کھانے سے افطار کیا ہو لیکن جن مہمانوں کو صرف افطار کےلیے دعوت دی گئی ہو اور رات میں نہ رہیں تو نان خور صدق نہیں کرے گا اور اس کا فطرہ میزبان کے ذمہ نہیں ہے۔ لہٰذا جن مہمانوں کو یا لوگوں کو گھر سے باہر کسی ریسٹورنٹ میں افطار/کھانا کھلانے سے اس مہمان کا فطرہ میزبان پر واجب نہیں ہوگا۔