قضا نماز تہجد کیسے پڑھتے ہیں؟ اور قضا نماز تہجد پوری گیارہ رکعت پڑھیں گے یا تین رکعت (دو رکعت نماز شفع اور ایک وتر)؟

جیسے ادا پڑھتے ہیں اسی طرح پڑھی جائے گی۔ نماز تہجد مستحب نمازوں میں سے ہے اس لیے پوری گیارہ رکعات کا پڑھنا ادا کی صورت میں بھی بہتر ہے کم از کم تین رکعات پر مشتمل نماز شب پڑھی جا سکتی ہے اسی طرح نماز تہجد کی قضا میں بھی بہتر ہے کہ پوری گیارہ رکعات تمام سنتوں کے ساتھ بجا لائے۔ ورنہ کم از کم تین رکعات پر بھی اکتفا کی جا سکتی ہے۔