میں نے ایک مریض کو ہاتھ لگایا اس کا جسم توٹھنڈا تھا لیکن اس کے اندر تھوڑی سی سانس باقی تھی میرے ہاتھ لگانے کے پانچ منٹ بعد اسکی سانس ختم ہوگئی تو کیا مجھے نماز پڑھنے سے پہلے پاک ہونا ہوگا؟

روح قبض ھونے کے بعد چھونے سے غسل مس میت واجب ھوجاتا ہے۔ روح قبض ہونے سے پہلے جب تک اس کے جسم میں آخری سانس بھی باقی ہو وہ زندہ شمار ہوگا اور غسل مسِ میت اس وقت واجب ہوتا ہے جب اس کی سانسیں ختم ہو چکی ہوں اور اسے میت کہا جائے پھر اس کے بدن سے چھوئے تو غسل واجب ہوتا ہے۔