لفظ معجزہ صرف انبیاء کی ذات تک مختص ہے۔ معصومین نے جو جوہر نایاب دکھائے اسے کیا کہیں گے؟

معجزہ کا معنی ہے اعجاز، یعنی اپنے سامنے والے کو عاجز کر دینا۔ یہ انبیاء اور اولیاء دونوں کے لیے حاصل ہے۔ اگر کوئی چیلینج کے ساتھ کسی امام سے یہ کہے کہ اگر آپ پیغمبر کا جانشین ہیں تو یہ کر کے دکھائیں، اور امام علیہ السلام وہ کام (جو عام لوگوں کے لیے ناممکن نظر آتا ہے) کر کے دکھاتا ہے۔ تو یہ معجز ہے۔ ویسے پیغمبر-ص یا امام-ع کے وجود مبارک کی وجہ سے جو برکتیں آتی ہیں وہ معجزہ نہیں ہیں بلکہ وہ کرامت ہے۔ لیکن اپنے الٰہی منصب کے اثبات کے لیے جو ناممکن کام کر دکھاتا ہے تاکہ لوگ ان کی نبوت یا امامت پر یقین کرے اور ایمان لے آئے، وہ معجزہ ہے۔