لفظ صحابی صرف رسول کے پیروکار کے لئے ہے جنہوں نے رسول کو دیکھا ہو ان کے لئے ہے۔ میں نے اس میں اپنی تحقیق اور عقل کی بناء پہ سوچا ہے وہ یہ ہے کے آپ کسی کو بھی بول سکتے۔ جیسے لفظ صحابی ہے جس کی صحبت حاصل ہو۔ کیا میرا سوچنا درست ہے؟

صحابی کا اردو ترجمہ ”ساتھی“ کے ہیں۔ ساتھی ساتھ رہنے والے کو کہتے ہیں۔ لیکن ہمارے زہنوں میں یہ لفظ سننے اور پڑھنے سے پیغمبر اکرمؐ کے صحابہ کی طرف تبادر ہوتا ہے۔ ورنہ یہ لفظ صرف ان افراد کے لیے مختص وضع نہیں کیا گیا جو پیغمبر اکرم(ص) کے ساتھ رہے ہوں۔ بلکہ ہر اس شخص کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کسی دوسرے کے ساتھ رہا ہو تو اسے اس کا صحابی کہا جا سکتا ہے۔