آج کل رشتوں میں ذات وغیرہ کا جو مسئلہ ہوتا ہے اس میں اگر رشتے کے لیے جو آتے ہیں انہیں یہ کہیں کہ ہم ہاشمی ہیں تو کیا یہ سید کہلا سکیں گے؟ یعنی یہ جو بعض اپنے آپ کو سادات میں شمار کرتے ہیں اور اپنے نام کے ساتھ ہاشمی لگاتا ہے۔ کیا یہ لوگ جن کے نام کے ساتھ ہاشمی لگا ہوا ہو وہ سید ہوتے ہیں؟

جی، اگر وہ ہاشمی پیغمبر اکرم کے خاندان سے تعلق کی بنا پر اپنے نام کے ساتھ ہاشمی لگاتے ہیں تو بالکل وہ سید ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ لوگ اپنے نام کے ساتھ بطور تخلص ہاشمی استعمال کرتے ہیں انہیں سید نہیں کہا جائے گا۔