آپ نماز پڑھ رہے ہوں تو آپ کے کانوں میں کسی کے سلام لینے کی آواز آئے جو کہ آپ کو نہیں کسی اور کو سلام کیا گیا ہو دوسرے کامرے میں تو اس سلام کا کیسے جواب دینا چاہیے نماز کے دوران؟

اس سلام کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ کو ہی سلام کیا ہے تو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ لیکن یہ یاد رہے کہ سلام کا جواب میں جس طرح سلام کیا ہے اسی طرح جواب دے۔ یعنی اگر سلام کرنے والا ”سلام“ کہے تو جواب میں بھی صرف ”سلام“ کہے، اور اگر سلام کرنے والے نے ”سلام علیکم“ کہا ہے تو جواب میں بھی ”سلام علیکم“ کہے، ”وعلیکم سلام“ نہیں۔