کس عُمرسے لڑکے اور کس عمر سے لڑکی پر روزے فرض ہوتے ہیں؟

لڑکے پر پندرہ سال مکمل ہو کے سولہواں شروع ہو جائے تو اور لڑکی پر نو سال مکمل کر کے جب وہ دسویں سال میں داخل ہوگی تب ان پر روزہ فرض ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بلوغت (بالغ ہونے اور تکلیف شرعی عائد ہونے) کے دیگر علامتیں بھی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں: لڑکیوں کے بالغ ہونے کی علامت: لڑکی نو سال قمری (تقریبا معادل آٹھ سال آٹھ مہینے بیس دن - عیسوی) کے مکمل ہونے سے بالغ ہو جاتی ہے۔ لڑکوں کے بالغ ہونے کی علامت: لڑکا چار علامت میں سے کسی ایک کے پاۓ جانے سے بالغ ہو جاتا ہے: ۱۔ پندرہ سال قمری پورا ہو جائے ( تقریبا چودہ سال سات مہینے پندرہ دن عیسوی سال کے برابر ہے) ۲۔ منی خارج ہونا۔ ۳۔ زیر ناف کڑے اور سخت بالوں کا نکلنا۔ ۴۔ چہرے اور ہونٹ کے نیچے کڑے بالوں کا نکلنا۔ لیکن سینے یا زیر بغل(زیر ناف) بال کا نکلنا یا آواز کا بھاری ہونا بالغ ہونے کی علامت نہیں ہے۔