عورت نماز کے قیام کی حالت میں ہاتھ سینے پر رکھے یا مرد کی طرح ہاتھ رانوں پر رکھے؟ میں نے تحفۃ العوام میں پڑھا تھا کہ عورت سینے پر ہاتھ رکھے گی۔

ہاتھ کھول کے نماز پڑھے جس طرح مرد نماز پڑھتے ہیں تو بھی نماز درست ہے۔ لیکن دائیں ہاتھ کو دائیں سینے پر اور بایاں ہاتھ بائیں سینے پر اس طرح رکھنا کہ عورت کا جسمانی ڈھانچہ نمودار نہ ہو۔ یہ طریقہ بہتر ہے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ ہاتھ باندھنا نہیں چاہیے۔ جیسے دیگر مسلم فرقے کے برادران کرتے ہیں۔