میرے شوہر روز کام کرنے کے لیے سفر کرتے ہیں روزے کے ساتھ۔ کیا ان پر 44 کلو میٹر سفر والی حد کے مطابق روزے مکمل ھوگا یا نہیں؟

اگر اس کا کام ہفتے میں کم از کم تین دن کام کے سلسلے میں مسافت شرعی کے مطابق سفر کرنے کی صورت میں وہ کثیر السفر کا حکم رکھتا ہے اور اس کا روزہ و نماز مکمل ادا کیا جائے گا۔ لیکن اگر وہ کام تو کسی ایک جگہ پر کرتا ہے لیکن ذاتی کام یا دفتری کام کے سلسلے میں کبھی کبھار سفر کرنا پڑتا ہے تو وہ مسافرت شمار ہوگی اور روزہ و نماز قصر ہونگے۔