ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر ہے، جس شہر سے میں نے جانا ہے وہ میرا سسرال ہے اور میں سسرال سے اپنے والدین کے گھر جا رہی ہوں۔ اور میں 12 بجے سے پہلے نکلی ہوں اور بارہ کے بعد پہنچ جاؤں گی۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ میرے روزے کیا ہوگا؟ کیا میرا روزہ مکمل ہوگا؟

چونکہ آپ 12 بجے سے پہلے (یعنی زوال آفتاب سے پہلے) گھر سے نکلی ہیں تو آپ کا روزہ قصر ہوگا، اگر چہ آپ زوال سے پہلے ہی دوسرے گھر پہنچ جائیں تب بھی آپ کا روزہ قصر ہوگا۔ لیکن اگر آپ کا سفر بعد از زوال آفتاب شروع ہو تو اس دن کا روزہ قصر نہیں ہوگا بلکہ مکمل ہوگا۔