ماہ مبارک رمضان سے پہلے نکاح متعہ کیا ہوا ہے اور ابھی رمضان المبارک میں وہ دونوں ملنا چاہتے ہیں، وہ بھی دن کے وقت ملنا چاہتے ہیں کیوں کہ رات کے وقت ملنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔ تو کیا حکم ہے؟

رمضان المبارک کے روزے کے ایام میں (دن کے وقت) جماع/ہمبستری کرنا حرام ہے اور اس سے روزہ بھی باطل ہو جاتا ہے (چاہے نکاح دائمی میں ہو یا انقطاعی میں)۔ اور دونوں پر کفارہ بھی واجب ہے۔ اور اگر رات کے وقت جماع کرتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔ یا ایامِ رمضان المبارک کے علاوہ دیگر ایام میں ہمبستری کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔