ہمارا ایک گھر کسی گاوں میں ہے جہاں ہم چھٹیوں میں، رمضان کے شہادت کے ایام، محرم وغیرہ میں جاتے رہتے ہیں۔ وہاں ہماری نماز اور روزے کا کیا حکم ہے؟

اگر کسی کو کرایہ پر دیا ہوا ہے اور جب آپ وہاں جاتے ہیں تو ایک کمرہ آپ کو دیا جاتا ہے تو پھر وہ آپ کا گھر شمار نہیں ہوگا اور روزہ اور نماز قصر بجا لائیں گے۔ لیکن اگر آپ کا اپنا گھر ہے لیکن آپ ملازمت یا پڑھائی کے سلسلے میں کسی دوسری جگہ رہتے ہیں۔ اور چھٹی ہونے پر آپ وہاں جا کر رہتے ہیں تو وہاں آپ قصر نہیں بلکہ نماز تمام پڑھیں گے اور روزے بھی رکھیں گے اگر چہ ایک دن یا ایک وقت کی نماز کے لیے ہیں کیوں نہ ٹھہرے۔ یعنی وہ آپ کا اپنا گھر شمار ہوگا۔