قرآن مجید میں جن آیات کی تلاوت پر سجدہ واجب ہوتا ہے اس سجدہ کا طریقہ کیا ہے؟ کیا اس میں نیت کرنا ضروری ہے؟ اور سجدہ کے بعد تشہد اور سلام بھی فرض ہے؟

ان سجدوں کو سجدۂ تلاوت کہا جاتا ہے۔ اس سجدہ کے لیے بھی نیت ہوگی کیونکہ کوئی بھی عمل نیت کے ساتھ ہی انجام دیا جاتا ہے۔ لیکن اس میں سجدہ کرنے کے بعد تشہد، سلام وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔ سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کے بعد فوراً سجدے میں جانا ہے، پھر کوئی بھی ذکر پڑھ سکتے ہیں۔ نماز کے سجدوں میں پڑھا جانے والا ذکر پڑھنا ضروری نہیں۔ جب سجدہ ہو جائے تو وہ واجب ادا ہو جاتا ہے۔