اگر شرٹ، کرتا وغیر یعنی انسان کے پہنے ہوئے لباس کے اوپر کوئی تصویر چَھپی ہوئی ہو تو اس کے ساتھ (اسے پہن کر) نماز پڑھی جائے تو کیا نماز صحیح ہوگی یا اس کے ساتھ نماز صحیح ہونے میں اشکال ہے؟ مہربانی فرما کر رہنمائی کیجیے۔

اگر تصویر اتنی چھوٹی ہو اوردکھائی نہ دی جاتی ہو تو کوئی حرج نہیں ایسے لباس کے ساتھ نماز پڑھنا صحیح ہے۔ اور اگر تصویر اتنی بڑی ہو کہ دکھائی دے اورنمایاں ہو تو اس تصویر والے کپڑے کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ ایسے لباس کے ساتھ نماز باطل نہیں ہوتی۔