ایک سوال ہے؛ منی کی پہچان کیا ہے؟ جو تین علامات بتائی جاتی ہیں ان کے علاوہ اور کیا نشانی ہے؟ اصل میں بات یہ ہے کہ پیشاب کے بعد بعض اوقات ایک خاص قسم کی رطوبت نکلتی ہے جو کہ دودھیا رنگ کی ہوتی ہے، لیکن وہ نہ تو اچھل کر نکلتی ہے اور نہ ہی شہوت سے اور نہ ہی نکلنے کے بعد جسم سست ہوتا ہے۔ پھر کیسے یقین ہو کہ وہ منی ہی ہے؟ رطوبت ظاہراً منکی طرح ہوتی ہے۔

اگر انسان کو یقین ہو کہ یہ خارج ہونے والی رطوبت منی ہے توہے۔ یقین ہونے کی صورت میں پھر علامات کے پیچھے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مشتبہ ہو انسان کو پتا نہ چلے کہ یہ یہ خارج ہونے والا پانی منی ہے یا کوئی اور تو پہچاننے کے لیے کہ یہ منی ہے یا کوئی اور رطوبت، ان تین علامتوں کی طرف رجوع کریں گے، اگر کسی رطوبت میں یہ تین علامتیں موجود ہوں تو وہ منی شمار ہوتا ہے اور اس بندے پر غسل واجب ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر ان دو علامتیں؛ (1) شہوت کے ساتھ نکلنا، (2) نکلنے کے بعد بدن کا سست ہو جانا، یہ دو علامتیں موجود ہوں تو وہ منی کہلائے گا اور موجبِ غسل ہے۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مریض اور خواتین کے لیے اچھل کر نکلنا ضروری نہیں ہے۔ اس لیے کم سے کم مذکورہ بالا دو علامتیں موجود ہوں تو اس رطوبت کو منی کہا جائے گا۔ اگر مذکورہ علامتیں کسی رطوبت میں موجود ن ہیں تو اس پر منی کا حکم بھی لاگو نہیں ہوگا۔