ہمارے گھر پہ ایک بچہ ٹیوشن پڑھنے آتا ہے، وہ سکھ مذہب سے ہے، تو کیا جس جس جگہ سے وہ چلتا ہے، اور جہاں وہ بیٹھتا ہے وہ نجس ہو جائے گا؟

صرف اس کے چلنے سے یا کارپیٹ، صوفہ وغیرہ پر بیٹھنےسے وہ نجس نہیں ہوگا، ہاں اگر اس کا بدن یا جسم کا کوئی حصہ گیلا ہو اور وہ گھر کے چیزوں کے ساتھ لگ جائے یا گھر کی چیزیں گیلی ہوں ان کے ساتھ اس بچے کے بدن کا کوئی حصہ مس ہو جائے تو نجس ہو سکتا ہے۔ والّا صرف اس بچے کے گھر میں چلنے اور بیٹھنے سے کوئی بھی چیز نجس نہیں ہوگی۔