میں سعودی عرب میں ہوں۔ میں نے جب پہلا عمرہ کیا تھا تو میں نے طواف النساء کیا تھا۔ اب میں دوسرا عمرہ کر رہا ہوں تو اس میں بھی میں طواف النساء کروں گا یعنی دوسرے عمرے میں بھی طواف النساء بجا لانا ضروری ہے؟

ہر عمرہ مفردہ کے انجام دینے کے بعد طواف النساء کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ مکہ میں مثلاً دس دن ٹھہریں روزانہ ایک ایک عمرہ کریں تو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے کے بعد تقصیر کریں گے (بال چھوٹا کریں گے)، پھر اس کے بعد آپ جا کر کے طواف النساء بجا لاتے ہیں۔ اسی وقت بھی کر سکتے ہیں، لیکن جلدی ادھر جا کر طواف بجا لانا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ ایک دو دن گزرنے کے بعد بھی طواف النساء کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کا مکہ میں قیام دس دن کے لیے ہے تو نو دن مسلسل عمرہ بجا لاتے رہیں، اور آخری دن یعنی دسویں دن ہر عمرہ کی نیت سے ایک طواف النساء اس طرح بجا لائیں کہ طواف النساء بجا لائیں پھر دو رکعت نماز طواف بجا لائیں۔ پھر دوسرے عمرے کے لیے طواف النساء بجا لائیں پھر دو رکعت نماز طواف بجا لائیں، اس طرح ہر ایک عمرہ کے لیے طواف النساء بجا لائیں گے تو ذمہ داری ادا ہو جاتی ہے۔