اگر شوہر خمس نکالنےکے بعد باقی پیسے یا مال بیوی یا ماں کو دیں تو کیا ملکیت تبدیل ہونے سے دوبارہ خمس واجب ہوتا ہے؟

عین مال جب تک موجود ہے اس پر دوبارہ خمس واجب نہیں ہوگا۔ لیکن اس مال کو تجارت یا دیگر امور میں تصرف میں لانے سے جو منفعت حاصل ہوتی ہے اس پر خمس واجب ہوتا ہے۔