میرا سوال ہے کہ واجب سجدہ والی آیت کی تلاوت کے وقت وضو ضروری ہے؟ اور واجب سجدے کی کیا شرائط ہیں؟

قرآن مجید کے واجب سجدے والی آیت کی تلاوت کے لیے وضو سے ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہاں اگر غسل واجب ہو تو غسل کرنے سے پہلے یا غسل کے بدلے تیمم کرنے سے پہلے سجدہ والی آیت کی تلاوت صحیح نہیں ہے۔ اور وضو کے ساتھ آیۃ کی تلاوت کرے تو بہتر ہے اور مستحب بھی ہے کہ قرآن کی تلاوت وضو کے ساتھ ہو۔ اور سجدہ ادا کرتے روبہ قبلہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سجدہ صحیح ہونے والی کسی چیز پر سجدہ کیا جانا چاہیے۔ اعضائ سبعہ کا زمین کے ساتھ لگنا بھی ضروری ہے۔