پلکوں پر اگر مسکارہ لگا ہو تو اس کو اتارنا چاہیئے یا اس کے اوپر وضو ہو جائے گا؟ وضو کا پانی باقی حصوں تک تو پہنچ جائے گا لیکن آنکھ کے بالوں کو وضو میں دھونا ضروری ہے یا نہیں؟ کیونکہ ان بالوں پر اس کی تہہ بنی ہوئی ہے۔

وضو اور غسل میں پانی انسان کے بدن کے ہر حصے تک پہنچانا ضروری ہے۔ اگر یہ چیز بدن کے ہر ایک حصے پر پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتا ہے تو کوئی حرج نہیں جیسے عام استعمال ہونے والی مہندی۔ لیکن اگر یہ بدن پر پانی پہنچے میں مانع/حائل/رکاوٹ بنے تو وضو/غسل کرنے سے پہلے اسے ہٹانا ضروری ہے۔