ایسے کپڑے جن پر پیشاب یا منی لگ جائے۔ اسے آٹومیٹک مشین میں دھوئیں تو کیا کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

اگر پانی کا مقدار کُر یا کُر سے زیادہ ہو یا جاری پانی کے ساتھ متصل ہو اور اس طرح دھونے سے نجاست کی رنگ، بُو یا ذائقہ نہ آئے تو اس طرح آٹو میٹک مشین میں دھونے سے بھی کپڑا صاف ہونے کے ساتھ ساتھ پاک ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر پانی کی مقدار کُر کے برابر نہیں ہے یا جاری پانی سے متصل نہیں ہے بلکہ قلیل پانی ہے تو ایسے پانی سے آٹو میٹک مشین میں نجس کپڑا دھونے سے کپڑا صاف تو ہوتا ہے لیکن پاک نہیں ہوتا۔