غسل مس میت کس وقت واجب ہوتا ہے؟ 4۔کیا میت کے کپڑے کو ھاتھ لگ جائے تو غسل مس میت واجب ہو جاتا ہے؟ 5۔کوئی شخص میت کو غسل دے کیا وہی شخص میت کو کفن نہیں پہنا سکتا؟

غسل مس میت؛ یعنی انسان کے جسم سے جان نکل جانے کے بعد ٹھنڈا ہونے کے بعد غسل دینے سے پہلے اگر کوئی اس میت کے بدن کے کسی حصے کے ساتھ مس کرے (چھوئے) تو اس چھونے والے انسان پر غسل مسِ میت واجب ہو جاتا ہے۔ میت کے کپڑے کو ہاتھ لگانے سے یا کسی کا اپنا کپڑا میت کے بدن سے لگ جانے سے غسل مسِ میت واجب نہیں ہوتا۔ اور جو شخص میت کو غسل دیتا ہے وہی کفن بھی پہنا سکتا ہے۔