کیا جس وقت صیغہ نکاح پڑھا جائے اسی وقت حق مہر دینا لازمی ہے یا رخصتی کے وقت دیا جائے؟ اور بغیر حق مہر دیئے صیغہ پڑھا جائے اور ایک سال کے بعد رخصتی ہو اور رخصتی کے وقت حق مہر دیا جائے تو کیا وہ نکاح ٹھیک تصور کیا جائے؟
حق مہر دینا واجب ہے لیکن جب بھی خاتون مطالبہ کرے دے دیں۔ نکاح کے وقت دینا ضروری نہیں ہے۔