جسم پر ایسا زخم جس کو پانی سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہو اس صورت میں غسل جنابت کے لئے کیا احکامات ہیں ؟

ایسی صورت میں پہلی ذمہ داری غسل جبیرہ کرنا ہے، یعنی اس زخم والی جگہ کو پٹی کے ذریعے باندھ کر اس کے اوپر گیلا ہاتھ گزارے اور باقی بدن کو پانی سے غسل مکمل کرے۔ لیکن اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو اس کی ذمہ داری تیمم کرنا ہے۔ اسے چاہیے کہ تیمم کرے۔