نماز جماعت ہو رہی ہو میں بھی جماعت میں شامل ہوں، تو رکوع اور سجود کے اذکار پڑھتے ہوئے کیا میں اونچی آواز کے ساتھ وہ اذکار دہرا سکتا ہوں یا خاموشی سے پڑھنا ضروری ہے؟

مامومین کے لیے دورانِ جماعت اذکار کا اونچی آواز میں پڑھنا جائز ہے۔ لیکن امام کی آواز سے زیادہ اونچی آواز میں ہو تو مکروہ ہے۔