اگر ہم نے منت کے روزے رکھے ہوں، اور سفر کرنا پڑے تو ہمارے روزے کا کیا ہوگا؟ کیا حکم ہے؟ کیا وہ روزہ کہیں دوسری جگہ پہ جا کے رکھ سکتے ہیں؟

اگر آپ اذان ظہر کے بعد سفر کرتے ہیں تو اس دن روزہ کا روزہ درست ہے۔ لیکن اگر آپ کا سفر اذانِ ظہر سے پہلے شروع ہو جائے تو اس دن کا روزہ درست نہیں ہے۔ اور جہاں یا جس جگہ کی طرف آپ نے سفر کیا ہے وہ آپ کا گھر (وطن) ہو یا وہاں دس دن یا زیادہ دنوں تک ٹھہرنے کا ارادہ کرے تو وہاں وہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔ وگرنہ واپس اپنے وطن یا ایسی جگہ جہاں دس دن قیام کا قصد ہو وہاں پہنچنے کے بعد رکھے۔