ہم کئی سالوں سے کریانہ چلا رہے ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے کام شروع کیا تھا پھر کچھ وقت کے بعد ایک لاکھ مزید انویسٹ کی اور ہر روز کا منافع کو انویسٹ کرتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ خمس کتنا دینا ہے؟ خمس ہے بھی یا نہیں؟ آغا سیستانی کے مطابق مطابق بتائیں۔

اصل آپ کا جو سرمایہ ہے؛ پہلے ڈیڑھ لاکھ، پھر ایک لاکھ اور اضافہ کیا۔ تو ڈھائی لاکھ سرمایہ بن گیا۔ تو اس طرح جتنا سرمایہ بنتا ہے اس پر خمس واجب نہیں ہے۔ باقی اس سرمایہ پر منافع جتنا آیا ہے اس پر خمس واجب ہوگا۔ تو سال میں ایک دن خمس کے لیے معین کیا ہوا ہے تو اس دن تک آپ کی کریانہ سٹور کی آمدنی(سرمایہ و منافع) مثلاً پانچ لاکھ بن جاتی ہے تو اتنے پیسوں میں سے سوا دو لاکھ پچاس ہزار (جو کہ سرمایہ ہے) کو نکال کر الگ کر دیں، بقیہ دو لاکھ پچاس ہزار (جو کہ منافع ہے) پر خمس حساب کریں۔ اور دو لاکھ پچاس ہزار کا خمس پچاس ہزار بنتا ہے۔ اس طرح ڈھائی لاکھ سرمایہ اور پچاس ہزار خمس نکالنے کے بعد منافع دو لاکھ بھی مخمس (جس پر خمس نکالا گیا ہے) ہے۔ تو ٹوٹل چار لاکھ پچاس ہزار آپ کا سرمایہ بنا جائے گا۔ پھر اگلے سال خمس کی تاریخ پر سرمایہ اور منافع دونوں کا حساب کر کے چار لاکھ پچاس ہزار سے جتنا زیادہ بنے گا اس پر خمس حساب کیا جائے گا۔