جادو اور کالا علم کی کیا حقیقت ہے؟ اگر الله تعالیٰ-ج نے کسی کو اولاد دینی ہے اور کسی نے علم کروا دیا اور اولاد پر بندش لگوا دی تو کیا ہوگا جب کہ جادو بھی برحق ہے کیا کالا علم الله کے معاملات میں دخل دے سکتا ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

جس طرح دوائیوں کی مختلف اقسام ہیں، یا حمل نہ ٹھہرنے کے اور بھی وسائل و اسباب ہیں۔ ہمبستری کرنے سے اگر چہ میاں بیوی پر غسل واجب ہو جاتا ہے لیکن ان مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے وہ حمل نہیں ٹھہرتا ہے۔ یہ بھی اس طرح ہے۔ الله تعالیٰ-ج نے انسان کو شعور عطا کیا ہے، عقل دیا ہے اور ایمان عطا فرمایا ہے ان سے فائدہ اٹھانا۔ تو ایک بندہ سیدھے اور اچھے راستوں کو چھوڑ کر غلط اور گمراہ کن راستوں کو اختیار کرتا ہے۔ مثلاً الله تعالیٰ-ج نے حکم دیا کہ شادی کریں۔ اور ہم شادی نہ کریں۔ چونکہ شادی ہونے سے اولاد ہوتی ہے اور شادی کرنے کے بعد اولاد کے لیے جو طریقے بتائے گئے ہیں ان طریقوں پر عمل کرے تو اولاد کی نعمت سے بہرہ مند ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم اس راستے پر نہ چلیں اور ان طریقوں کو نہ اپنائیں گے تو الله تعالیٰ-ج کی حکمت یا قدرت پر سوال نہیں اٹھتا، بلکہ ہمارے اندر ہی کوئی رکاوٹ موجود ہے۔