اگر والدین کی مالی حالت اچھی نہ ہو۔ اور وہ اولاد سے پوچھیں کہ بیٹا آپ کے پاس اپنے خرچ کرنے کے پیسے ہیں؟ اور ہم ان کی حالت جانتے ہوئے جھوٹ بول دیں؛ ”جی ہمارے پاس ہیں۔“ لیکن ہماری جیب خالی ہو، تو کیا وہ جھوٹ ، جھوٹ میں شمار ہوگا ؟؟

اگر والد/والدہ آپ کو پیسے دینا چاہتے ہیں اور آپ کو چونکہ ان کی مالی حالت کا علم ہے، اس لیے آپ کو ضرورت کے وقت بھی ان سے پیسوں کی تقاضا نہ کرنا اور ان کے پوچھنے پر منع کرنا، اچھی بات ہے۔ ایک طرح کی آپ کی جانب سے ان کی مدد ہوگی۔ قناعت بہت اچھی صفت ہے۔