یہ جو ہم رکوع میں جانے سے پہلے، سجدے کے بعد اور اسی طرح قنوت سے پہلے ”الله أكبر“ کہتے ہیں، کیا یہ کہنا واجب ہے؟ اگر کوئی یہ نہ کہے تو اس کی نماز درست ہوگی کیا؟

نماز پڑھتے ہوئے صرف تکبرةالاحرام (نماز کی نیت کرنے کے بعد ”الله أكبر“) کہنا واجب ہے۔ اس کے علاوہ نماز کے دوران جہاں جہاں بھی تکبیر پڑھی جاتی ہے وہ واجب نہیں ہے۔ مستحب اذکار میں شمار ہونگے۔