اگر میں وضو کرتا ہوں تو کیا واجب نماز کے لیے کیے جانے والے وضو اور مستحب نماز کے لیے کیے جانے والے وضو کی نیت میں فرق ہے یا ایک جیسی نیت ہوگی؟

خود وضو نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد واجب ہو جاتا ہے۔ اور وقت نماز داخل ہونے سے پہلے کسی وقت اگر وضو کرے تو وہ واجب نہیں ہے۔ صرف نیت کرتے وقت اگر الفاظ کے ساتھ نیت کرے تو واجب وضو کی نیت میں ”میں وضو کرتا/کرتی ہوں واجب قربةً الی الله“، اور مستحب وضو کی نیت میں ”میں وضو کرتا/کرتی ہوں مستحب قربةً الی الله“ یہی الفاظ کے فرق کے علاوہ کوئی اور فرق نہیں ہے۔ ویسے وضو کرتے وقت اس کی نیت کو الفاظ میں ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ مثلاً جب آپ وضو کر رہا ہو کوئی دیکھنے والا پوچھے کہ کیا کر رہے ہیں؟ تو آپ کا جواب یہ ہو کہ میں وضو کر رہا/رہی ہوں۔ یہی کافی ہے۔ یعنی ارادہ ہونا کافی ہے۔ الفاظ سے نیت کرنا واجب اور ضروری نہیں ہے۔