کیا خمس سنی سادات (غریب، فقیر) کو دے سکتے ہیں؟ اور شیعہ سادات میں بھی کسی بھی سید کو خمس دے سکتے ہیں یا اس میں کوئی شرط ہے؟

سنی سید کو خمس کے سہمِ سادات نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ وہ خود خمس کے منکر ہیں۔ اور شیعہ سادات کو اس شرط کے ساتھ دے سکتے ہیں کہ وہ سید ھو اور آمدنی خرچے سے کم ھو (یعنی ضرورتمند ہو) اور ظاہراً احکام شریعت پر عمل کرنے والا ھو۔