اگر کوئی شخص کسی کمیٹی کو زمین گریڈ1 کےلئے معاہدہ کرے اور 20 سال کے بعد بھی اس کو گریڈ1 نہیں ملا ہو اور بعد میں اس شخص کو پتہ چلے کہ زمین تو کمیٹی والوں نے اس شخص کے باپ سے ہبہ کیا ہوا ہو البتہ باپ نے اپنا پورا جائیداد پہلے ہی اپنے دونوں بیٹوں کو تقسیم کیا ہوا تھا کیا کمیٹی اس زمین کا ملک بنے گا ؟؟

اپنے بیٹوں کو پہلے دیا ہے یا کمیٹی والوں کو؟ جب تک کمیٹی والوں کو ہبہ کرنے کی صورت میں جب تک قبضہ نہ دیا ہو تو ہبہ نہ کرنے کے مترادف ہے۔ اگر اپنے بیٹوں کے نام پہلے کیا ہوا ہے تو کمیٹی والا معاملہ درست نہیں ہے۔ اور اگر کمیٹی والوں کے پہلے دیا ہو پھر بعد میں مثلا وہی زمین اپنے بیٹوں کے نام کرایا ہو تو اگر بیٹوں کے نام زمین کرنے سے پہلے کمیٹی والوں نے زمین پر قبضہ کیا ہو یعنی باپ نے بیٹوں کو منتقل کرنے سے پہلےکمیٹی والوں کے قبضے میں زمین دے دی ہو اور کمیٹی والوں نے زمین اپنے قبضے میں لے لی ہو تو کمیٹی والے مالک بنیں گے۔ لیکن صرف بات ہوئی ہو مگر قبضہ نہیں ہوا ہو تو کالعدم ہے۔ یعنی کمیٹی والوں کو ہبہ نہ کرنے کے برابر ہے۔