کیا عورتیں ان کے خاص ایام (ایام حیض و نفاس وغیرہ) میں استغفار، تسبیح و درود پاک وغیرہ کی وِرد کر سکتی ہیں؟

عورتیں اپنی مخصوص ایام میں متعلقہ احکام پر عمل کریں گی اور استحاضہ کے ایام میں اس کے ذیلی اقسام کے مخصوص احکام پر عمل کریں گی۔ ان ایام میں قرآن مجید کی وہ آیتیں نہ پڑھیں جن کے پڑھنے سے سجدہ واجب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ذکر، استغفار، درود پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ بلکہ ان ایام میں کہا جاتا ہے کہ جب وقت نماز ہو تو وضو کی شکل بنا کر مصلی (جائے نماز) پہ بیٹھ کر مختلف اذکار (تسبیحات، استغفار وغیرہ) پڑھتی رہنا بہتر اور زیادہ مناسب ہے۔