اگر مغرب کی اذان ایسی جگہ پہ ہوئی ہے جہاں نماز قصر پڑھنا میری ذمہ داری ہو وہاں مجبوری کے سبب نماز نہ پڑھ سکا اور جب گھر پہنچا تو مغرب اور عشا کا وقت ابھی باقی ہے ایسی صورت میں مجھے نماز عشا قصرپڑھنی ہوگی یا پوری؟

سوال میں مذکورہ فرض کے مطابق آپ کی نماز پوری ہے۔ جب آپ نے نماز نہیں پڑھی ہو اور قضا ہونے سے پہلے گھر یا ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں قصر کاحکم نہ آتا ہو تو نماز قصر نہیں بلکہ پوری کریں گے۔