جو آدمی پاکستان سے عمرہ کے لیے جا رہا ہے ایک دفعہ عمرہ انجام دینے کے بعد دوسرے عمرہ کے لیے احرام کہاں سے باندھنا ہوگا؟

دوسرے عمرے کے لیے احرام باندھنا ہو تو سب سے قریب مسجد عائشہ، یا مسجد عُمرہ ہے وہاں جا کر کے احرام باندھ کر آئیں گے۔ یا چھ میقاتوں میں سے قریب ترین میقات جسے جَعرانہ کہا جاتا ہے وہاں جا کر احرام باندھ کر آئیں گے۔