عورت کا قبرستان میں جانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر والد کی قبر پہ بیٹی جائے کچھ ماہ بعد، تو جانا چاہیے یا نہیں؟ شریعت اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے؟

مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی غرض سے قبرستان جانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس میں مرد و زن کے لیے الگ حکم نہیں ہے۔ چاہے اپنے کسی رشتے دار کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کےلیے ہو یا دوسرے مؤمنین و مؤمنات کے لیے دعائے مغفرت کرنے کے لیے جائے۔ البتہ حجاب کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اور حجاب کا حکم صرف قبرستان کے ساتھ مختص نہیں ہے عورت گھر سے باہر جہاں بھی جس مقصد کے لیے بھی جائے اس پر حجاب کی رعایت کرنا لازم ہے۔