عورتوں کی مجلس میں آج کل ہر ذاکرہ کے ساتھ لاؤڈ سپیکر ہوتا ہے اور ان کی آواز امام بارگاہ یا اس کمرہ سے باہر تک جا رہی ہوتی ہے جہاں مجلس/محفل منعقد ہو رہی ہو۔ تو کیا یہ صحیح ہے کہ عورت کی آواز (مجلس کے وقت) باہر مردوں تک جائے اور مرد بھی ان کی آواز کو سنے؟

جہاں تک خواتین سنتی ہیں، چاہے امام بارگاہ کے اندر موجود ہوں یا باہر موجود ہوں، ان کی سماعت کی خاطر لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن خواتین سے ہٹ کر مردوں تک آواز جا رہی ہے جس کی ضرورت نہ ہو تو یہ نامناسب کام ہے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔