سوال میرا سوال طلاق سے متعلق ہےکہ میری شوہر نے دس سال پہلے کورٹ میں گواہوں کی موجودگی میں مجھے طلاق دیا تھااور اس نے دوسری شادی بھی کی ہے اور ابھی میرا سوال یہ ہےمیری ابھی شادی نہیں ہوئی ہےلیکن میں نے متعہ کیا تھا اور ابھی میں چاہتی ہوں کہ شادی کرے توکیا مجھے طلاق کی صیغہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی ناں کیونکہ میری طلاق کورٹ کےزریعے پہلے سے ہی ہوچکی تھی ؟

جواب شوہر نے خود اگر طلاق کا صیغہ جاری کیاہو یا کسی عالم نے صیغہ جاری کیا ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو کورٹ میں چونکہ وہ کاغذ پر لکھ کے دیتا ہے تو یہ جتنا بھی ہو صحیح نہیں ہے کیونکہ طلاق کا صیغہ ہی جاری کرنا چاہئے ۔تو اگر دو عادل گواہ کی سامنے صیغہ جاری کیا ہے تو طلاق صحیح ہے لیکن اگر صرف نوٹس بیھجا ہے تو یہ صحیح نہیں ہے