سوال وضو کرنے کے بعد مسح کرنے سے پھلے کسی چیز کو چھو کے پھر مسح کیا جائے تو وضو صحیح ہوگا کیونکہ کے میں نے آج وضو کیا مسجد میں تو ایک آدمی نے ھاتھ ملایا تو اس آدمی سے ھاتھ ملا کے پھر مسح کیا تو وضو صحیح تھا میرا۔ اور تسبیحات اربع کو تین بار پڑھنا ہوتا ہے تیسری اور چوتھی رکات میں تو اگر اسے دو بار پڑھا جائے تو بہی ٹہیک ھو گا؟

جواب جی بالکل درست ہے آپ کا وضو البتہ اگر اس کام کی وجہ سے ہاتھ سے وضو کا پانی خشک ہو جائے تو پھر وضو باطل ہے در غیر این صورت وضو درست ہے۔ تسبیحات اربعہ 1 دفعہ یا پھر 3 دفعہ پڑھنا ہے اور جان بوجھ کے 2 دفعہ یا 4 دفعہ نہیں پڑھ سکتے ہیں لیکن اگر غلطی سے ھوگئی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے