سوال اگر کوئی اپنے کسی پلاٹ کا خمس نکالنا چاہے تو کیا جس وقت خمس نکالتا ہے اس وقت کی قیمت کے بطاق خمس ادا کرنا ہے یاجس وقت اس نےیہ پلاٹ خریدا ہے اس قیمت کے مطابق خمس دینا واجب ہے ؟

جواب کوئی بھی شخص اگر کسی پلاٹ کا خمس نکالنا چاہتاہو تو اسی وقت کے قیمت کے حساب سے اس کا پانچواں حصہ خمس میں دینا ہوگا جیسے اگر کسی پلا ٹ کو پانچ لاکھ میں خرید اہو اور ابھی اس کی قیمت دس لاکھ ہوچکا ہو اور ابھی اس کی خمس نکالنا چائے تو دس لاکھ کا پانچواں حصہ خمس میں دینا ہوگا ۔